جھوٹ و سچ اور دھمکی و آئین کا مقابلہ ہے،تحریک انصاف فاشسٹ جماعت ہے: خرم دستگیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یہ جھوٹ و سچ اور دھمکی و آئین کا مقابلہ ہے، تحریک انصاف فاشسٹ جماعت ہے، فارن فنڈنگ کیس مزید آگے چلے گا۔

عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ ود مالک‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی کرسی سے تعفن صاف کررہے ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈنڈے لے کر پی ٹی وی پر قبضہ کیا، پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے افسروں و اہلکاروں پر تشدد کیا لیکن حکومت اس وقت بھی نہیں گری تھی، اب بھی نہیں گرے گی، پی ٹی آئی نے 35 پنکچر کا جھوٹ بولا۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف ہو لیکن سب کے ساتھ، یہ حکومت امپورٹڈ اور جعلی ہے، مراسلے سے متعلق آپ اسد مجید سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کی بات کرتے ہیں، نوازشریف اور مریم نواز کا بیانیہ کہاں گیا؟ ہم نے کسی کو گالی دی اور نہ دیں گے، انہوں نے آرمی چیف اور انٹیلی جنس چیف کے خلاف بات کی۔

مؤقف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے پروگرام میں شریک وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ جلسے و جلوس اور ریلی نکالنا خان صاحب کا آئینی و قانونی حق ہے لیکن اگر انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل گھمبیر ہیں ہمیں مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ 7،8 ماہ سے پہلے الیکشن نہیں کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کو زبردستی نہیں کہہ سکتے کہ ابھی الیکشن کرائیں۔

سابق وفاقی وزیر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ڈھٹائی کی بھی حد ہوتی ہے، شبلی فراز کو نہیں کہوں گا کہ بے شرمی کی بھی حد ہوتی ہے، کوئی حد طے کرلو، جھوٹ بولنا اب بند کریں، فواد چودھری کچھ کہتا ہے اور شبلی فراز کچھ اور، آپ کے لیڈر کو عدم اعتماد سے متعلق تین ماہ پہلے پتہ تھا۔

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، شریف خاندان کے 16 افراد بھی ساتھ جائیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ صدارت یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہم نے کہا کہ سب جماعتیں مل کر اس ملک کو گرداب سے نکالیں۔


متعلقہ خبریں