دنیا بھر میں ملٹری اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر


عالمی سطح پر ملٹری اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی سطح پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے سویڈش ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نےانکشاف کیا ہے کہ  دنیا بھر میں پہلی مرتبہ  ہتھیاروں پر  ہونے والے اخراجات سالانہ دو ٹریلین ڈالرز کی حد سے بڑھ گئے ہیں۔

پیس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں 2.113 ٹریلین ڈالرز ہتھیاروں کو خریدنے  یا انہیں جدید بنانے پر خرچ کیے گئے۔

ایس آئی پی آر آئی کے مطابق  ہتھیاروں  پر سب سے زیادہ خرچہ کرنے والے ممالک  میں  امریکا، چین، بھارت، برطانیہ اور روس  شامل ہیں ۔

ان پانچ ممالک نے مجموعی طور عالمی سطح پر اس مقصد کے لیے لگائی جانے والی مجموعی رقم کا 62 فیصد خرچ کیا ۔جبکہ صرف امریکا نے 38 فیصد رقم ہتھیاروں  پر لگائی۔


متعلقہ خبریں