ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کریں، شیخ رشید



سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی، خونریزی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو ملک میں خون ریزی کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے ۔ملک میں تشدد کی ذمہ دار یہ حکومت ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج یہ سارے الیکشن سے بھاگ گئے ہیں۔ملک میں الیکشن ہونےسےاب کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔پی ٹی آئی کی پوزیشن  اتنی اچھی نہیں تھی جتنی اب ہے۔

انہوں نے کہا ہے عمران خان کی کال  بہترین منصوبہ بندی   کےساتھ ہے۔ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے۔  عمران خان کی کال کے بعد سارا اسلام آباد اور پاکستان گھروں سے باہر ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج  میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کےسامنےعلامتی احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ہم نے کبھی پی ڈی ایم کواحتجاج سے نہیں روکا تھا۔احتجاج ہمارا حق ہے اورامپورٹڈ حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں

انہوں نے کہاہے کہ 3ہزار نام ای سی ایل سے نکا ل دیئے گئےہیں ۔جہاز بھر کے حج کو جارہے ہیں، ایک جہاز اسٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں