ایلون مسک نے5سال پہلے ٹوئٹر کی قیمت پوچھی

Elon Musk

 ایلون مسک کو قیمت پوچھنے کے بعد ٹوئٹر خریدنے میں پانچ سال لگے۔

ٹوئٹر کے نئے مالک  ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے سے پانچ سال پہلے  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کا ایک پرانا ٹویٹ وائرل ہوگیا ہے۔ اس ٹویٹ میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔

21 دسمبر 2017  کو  ایلونمسک نے ایک ٹویٹ کہاتھا کہ مجھے ٹوئٹر سے پیار ہے۔ اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے انہیں ٹوئٹر خریدنے کا مشورہ دیا تھا ۔

ایلون مسک نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔ اس پرانے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کئی سالوں سے ٹوئٹرخریدنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور ارب پتی ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کی ہے۔


متعلقہ خبریں