عمران خان مہنگائی و لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں، انتخابات الیکشن کمیشن مرضی سے کرائیگا: مریم اورنگزیب

عمران خان! تم ملک کیخلاف امپورٹڈ اور فارن فنڈڈ سازش ہو، سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جامعہ کراچی میں ہونے والے وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وقت آگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کریں، شیخ رشید

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ الیکشن عمران خا ن کی دھمکیوں پر ہرگز نہیں ہوں گے، انتخابات الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے کرائے گا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں 16 فیصد مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے، جواب دینا پڑے گا،
ملک میں لوڈ شیڈنگ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔

تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے خلاف شہر شہر مظاہرے

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان 11 ہزار میگا واٹ بجلی بیدا کرنے والے یونٹ بند کر کے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں