جامعہ کراچی میں ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا، خاتون نے کیا: راجہ عمر خطاب

جامعہ کراچی میں ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا، خاتون نے کیا: راجہ عمر خطاب

کراچی: انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی وین میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا جو ایک خاتون نے کیا۔

کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا کہ گاڑی پر آئی ای ڈی ڈیوائس لگانا مشکل تھا لہذا خود کش دھماکہ کیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خود کش دھماکہ باقاعدہ ریکی کرنے کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

افغانستان: مسجد میں دھماکہ، 33 افراد جاں بحق،43 زخمی

مزار شریف: مسجد میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 65 زخمی

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے جامعہ کراچی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور چار افراد ہی زخمی ہوئے ہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ زخمیوں میں ایک غیر ملکی اور ایک رینجرز اہلکار شامل ہے۔

عمران خان مہنگائی و لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں، انتخابات الیکشن کمیشن مرضی سے کرائیگا: مریم اورنگزیب

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے حقائق جاننے کے لیے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں