پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے بھارت اور چین کے ریکارڈ توڑ دیئے


پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے بھارت اور چین کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ہم نیوز کے مطابق راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگفو ماسٹر کا ریکارڈ توڑا جب کہ بھارت کا سر کے ساتھ بوتل کھولنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

راشد نسیم کی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ کی تعداد 77 ہو گئی ہے۔ وہ اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں 9 ریکارڈز بناکر دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعے ریکارڈ بنانے کی تصدیق کر دی۔

پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

راشد نسیم نے 22 مرتبہ نن چکو کی مدد سے تاش کے پتے بوتلوں کو بغیر گرائے نکالنے کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے سر کے ساتھ ایک منٹ میں 71 بوتل کھول ڈالیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے پرابھاکر ریڈی کے پاس تھا جنھوں نے ایک منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھولیں تھی۔


متعلقہ خبریں