خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹر آف ڈیموکریسی پر کام شروع ہوگا: بلاول


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کو توڑا،صدر مملکت، سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، خان صاحب کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے، عمران خان مجھے کیوں نہیں بچایا کی مہم چلا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا چینی سفارتخانے کا دورہ: کراچی واقعے پر قیادت اور عوام سے اظہار تعزیت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سی ای سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے نمائندوں سے آن لائن شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ بلوچ عوام کے حقوق و وفاق پر حملہ، پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے، بلوچ نوجوانوں کو کہتے ہیں کہ اپ کے مسائل سے بخوبی واقف اور آگاہ ہیں، چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ترقی ہو، پاکستان کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے ہماری فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کے ہرمسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ: 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پرامن احتجاج کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری عدم اعتماد کامیاب ہوئی، جمہوری ہتھیار کے ذریعے ہم پر مسلط ایک شخص کو گھر بھیجا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک نااہل اور سلیکٹڈ شخص کی وجہ سے ادارے متنازع بن چکے تھے، ایک نااہل اور سلیکٹڈ شخص کی وجہ سے ادارے متنازع بن چکے تھے، عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی،
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹر آف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا، ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔

جامعہ کراچی میں ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا، خاتون نے کیا: راجہ عمر خطاب

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو ںے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، چاہتے ہیں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات ہوں،نہیں چاہتے کہ 2018 جیسے انتخابات دوبارہ ہوں، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے پر کاٹنے کی کوشش کی، نئے میثاق جمہوریت پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں