شہباز شریف کی بل گیٹس سے گفتگو: شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

شہباز شریف کی بل گیٹس سے گفتگو: شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

خطرے کی گھنٹی: ایک اور وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، بل گیٹس

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات شریک چیئرمین بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔

ٹیلی فونک بات چیت کے دوران پاکستان میں فاؤنڈیشن کے صحت و سماجی شعبے میں جاری منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور انسداد پولیو، ویکسی نیشن اور ٹیوٹریشن سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

15ماہ بعد پولیو کا کیس رپورٹ،وزیر اعظم کا اظہار تشویش،فواد چودھری کی تنقید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیو کے خاتمے میں نمایاں کامیابی ملی، 2021 میں پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔


متعلقہ خبریں