اے این پی نے وزیراعظم سے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کر لی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف سے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کر لی۔

اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن  قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں، وزیراعظم کے مشکور ہیں لیکن سرکاری طور پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے نہیں جائیں گے۔

’’عمرہ کرنا ہے،پاسپورٹ واپس کیا جائے’’عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر ای سی ایل کے نئے رولز مانگ لیے

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی حکومت قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی لیڈرشپ کو اعتماد میں لے گی۔


متعلقہ خبریں