لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست مسترد

فائل فوٹو


لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست  ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

عدالت نے بے بنیاد درخواست دائر کرنے اور عدالتی وقت  ضائع کرنے پر درخواست گزار سید اقتدار حیدر کو 15 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور نیپرا کو فریق بنایا گیا تھا جبکہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کی خلاف ورزی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ اور شہری متاثر ہو رہے ہیں، حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر غیر قانونی اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس بڑھانے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو کالعدم قرار دے۔


متعلقہ خبریں