میگھن، شہزادہ ہیری کو جلد چھوڑ دیں گی، ٹرمپ کی پیش گوئی


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی پیش گوئی کر دی ہے۔

برطانوی چینل کو انٹرویو دیتے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ شاہی جوڑے کے درمیان طلاق ہو جائے گی، پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان ازدواجی زندگی کا اختتام اچھا نہیں ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میگھن ہیری پر حکم چلاتی ہیں۔ جبکہ ملکہ برطانیہ کو ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت ختم کر دینی چاہیے تھی۔

سابق امریکی صدر نے انٹرویو میں یہاں تک کا کہا کہ شاہی خاندان کی قربانی دینے والے شہزادے ہیری کو میگھن کسی دوسرے شخص کے لیے چھوڑ دیں گی.

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ فلپ کی آخری رسومات: شاہی خاندان فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت اچھی پیش گوئیاں کرتے ہیں جو بعد میں جا کر ٹھیک ثابت ہوتی ہیں، اور انہیں میگھن کبھی بھی پسند نہیں تھیں۔ یاد رہے 2020 کے انٹرویو میں بھی سابق امریکی صدر نے میگھن سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ میں شہزادے ہیری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ انہیں اس کی ضرورت ہے۔

واضح رہے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن نے اس وقت اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے۔ تاہم بعد میں انہوں نے انٹرویوز میں شاہی خاندان کے افراد پر کئی قسم کے الزامات لگائے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں