جناح اسپتال کراچی: بستروں کی تعداد بڑھانے کیلئے بجٹ دوگنا رکھنے کی منظوری

جناح اسپتال کراچی: بستروں کی تعداد بڑھانے کیلئے بجٹ دوگنا رکھنے کی منظوری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جناح اسپتال کراچی کے لیے بستروں کی تعداد بڑھانے کے لیے بجٹ دوگنا رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں پہلی بائیوسیفٹی لیول تھری لیب قائم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ منظوری جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول سے ملاقات کے دوران دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ادویات سمتی طبی گیسوں کے ذخیرہ کرنے کے لیے بھی اضافی فنڈز دینے کی منظوری دے دی۔

کراچی: جناح اسپتال کو مزید وینٹی لیٹرز خرید کر دینے پہ مشاورت

وزیراعلیٰ سندھ  کو دوران ملاقات  بتایا گیا کہ اس وقت جناح اسپتال کراچی میں بیڈز کی تعداد 2208 ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آئندہ سال حفاظتی اقدامات کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں ںے آئندہ سال اسپتال میں دو روبیٹک سرجری کے انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے ہاؤس آفیسر کے لیے اضافی 100 سلاٹ کی منظوری بھی دے دی۔

لاہور: جناح اسپتال نرسنگ اسکول میں طالبات سےخفیہ جرمانہ وصول کیے جانے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام کیڈرز میں شاہد رسول کی ڈی پی سی کی درخواست بھی منظور کر لی اور کہا کہ جناح اسپتال میں مزید پروفیسرز ،ایسوسی ایٹ پروفیسرزسمیت اسسٹنٹ پروفیسرز کا بھی تقرر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں