رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا، آئی ایم ایف

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےعلاقائی اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال کےاختتام تک مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان میں مہنگائی 11 فیصد سے زیادہ رہے گی۔

پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات مکمل: بجلی و پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی، اس سال مہنگائی کی شرح مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہے گی، مہنگائی اکتوبر 2021 کے تخمینے سے 3.4 فیصد زیادہ رہے گی۔

آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دی ہے۔


متعلقہ خبریں