عمران خان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات


سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات میں مختلف قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات سے متعلق ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ان کی خواہش پر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں عدلیہ کی عزت کی بات ہوئی ،اعلی عدلیہ کے تمام ججز ایماندار اور دیانتدار ہیں۔

 


متعلقہ خبریں