پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا: رانا ثنااللہ کا عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا”۔

عمران خان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانامہ اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار آج ایک جگہ جمع ہوگئے، دونوں کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں، نیا پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار، دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔

نوازشریف نے عمران خان کو واپس کنٹینرپر چڑھا دیا، رونا دھونا بند کرو، بتاؤ فرح گوگی کون تھی؟ مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک توشہ خانہ کھا گیا، دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا، نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں