خاتون نے بلی سے شادی کر لی


برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنی پالتو بلی سے شادی رچا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  49 سالہ خاتون رواں ماہ ایک تقریب میں اپنی بلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

جنوب مشرقی لندن کے علاقے سڈکپ سے تعلق رکھنے والی ڈیبورا ہوج نے انڈیا نامی پالتو بلی کو کھو دینے کے ڈر سے اس سے شادی کی ہے۔

ڈیبورا نے ماضی میں گھر کے مالکان کی جانب سے زبردستی پالتو جانور کو ان سے دور کرنے کے تلخ تجربے کی وجہ سے اپنی بلی کو جیون ساتھی بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون سے گھر کے مالک نے اس کے پالتو کتوں سمیت دیگر پالتو جانور زبردستی لے لیے تھے اور انہیں جانوروں کے مرکز میں بھیج دیا تھا۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے گھر کے مالک نے اسے دھمکی دی کہ اگر وہ ان جانوروں کو نہیں چھوڑے گی تو اسے گھر سے بے دخل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پالتو جانور آپ کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں، اس طرح ان سے دوری بہت تکلیف دیتی ہے۔

بعد ازاں خاتون نے ایک بلی پالی اور اس کی جدائی کے خوف سے اس سے شادی رچا لی۔ اس بارے میں اس کا کہنا تھا کہ میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں تھا لیکن پانے کو بہت کچھ تھا اسی لیے میں نے بلّی سے شادی کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں