خود کش دھماکے کے بعد کراچی یونیورسٹی ایک بار پھر کھول دی گئی


کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد یونیورسٹی ایک بار پھر کھول دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں تاہم سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،  انتظامیہ نے مسکن گیٹ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ سلور جوبلی گیٹ سے طلبا کو پیدل اندر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے لیے اسٹو ڈنٹ کارڈ ہونا لا زمی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک

گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کرنے والی سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا تھا، ذمہ دار ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی ٹیم نے مشتبہ شخص کو موبائل فون لنک سے گرفتار کیا جس کے بعد گرفتار مشتبہ شخص کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں چینی باشندوں سمیت پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ چار زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں