شعیب اختر کی شان کو سالگرہ کی مبارکباد اتنی خاص کیوں؟


پاکستانی فلموں پر راج کرنے والے فلمی سپر اسٹار شان شاہد نے گزشتہ روز 27 اپریل کو اپنی 51ویں سالگرہ منائی، جس پر انہیں کئی نامور شخصیت نے مبارکباد دی۔

لیکن جس ایک مبارکباد نے سب کی توجہ حاصل کی وہ تھی، پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی۔

شعیب اختر نے ٹوٹر پر رات گئے شان کو ٹیگ کرتے ہوئے منفرد انداز میں سالگرہ مبارک لکھا، جس پر شان نے بھی وہی انداز اپناتے ہوئے تھینک یو لکھ کر انہیں جواب دیا۔


یاد رہے دو روز پہلے سپر اسٹار شان کرکٹ سپر اسٹار شعیب اختر سے ناراض ہو گئے تھے، کیونکہ شعیب اختر نے بھارتی لیجنڈری کھلاڑی  سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر شعیب اختر نے  ٹوئٹ  میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ یادگار تصویر بھی شئیر کی تھی۔


لیکن شعیب اختر کا ایسا کرنا پاکستانی فلم اسٹار شان کو کچھ زیادہ پسند نہ آیا، وہ شعیب اختر سے ناراض ہوئے اور شکوہ بھی کر ڈالا، شان نے شعیب اختر کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ ” واہ بھائی ان کی سالگرہ تو یاد ہے، لیکن عمران خان کی 2021 میں5 اکتوبر کو سالگرہ تھی، اس پر تو کوئی پیغام نہیں دیا، کوئی میسج نہیں آپ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر، شان نے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔

شان شاہد کی اس تنقید پر شعیب اختر نے کوئی ردّعمل نہیں دیا لیکن شان کو سالگرہ کی مبارک دینا نہ بھولے۔


متعلقہ خبریں