افریقہ میں بھوک کے باعث دو ملین بچوں کی اموات کا خدشہ، اقوام متحدہ

رواں برس بھوک اور افلاس سے ایک لاکھ 28ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ

افریقہ میں  دو ملین  کے قریب بچے بھوک کے سبب موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس نے کہا ہے کہ ہارن آف افریقہ کہلائے جانے والے خطے میں  تقریباً دو ملین بچے بھوک کے سبب موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق کینیا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے کچھ حصے کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس علاقے کے 15 ملین سے زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

امدادی اداروں کے مطابق  ایک دہائی قبل  اس علاقے میں پڑنے والے بدترین قحط میں  لاکھوں  افراد مارے گئے تھے۔ امید ہے کہ اس قحط جیسے حالات سے بچا جا سکے گا۔

جینیوا میں ہونے والی کانفرنس میں گریفتھس نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ اس خطے  میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 1.4 بلین ڈالرز امداد کی ضرورت ہے۔ جس  کا بہت کم حصہ ہی اس ایجنسی کے پاس موجود ہے۔


متعلقہ خبریں