شعیب اختر نے واٹسن کو 21ویں سالگرہ پر کیا تحفہ دیا


پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بالر شعیب اختر کو کرکٹ چھوڑے تو کئی سال ہو گئے، لیکن راولپنڈی ایکسپریس کی تیز گیند بازی کی یادیں ابھی تک کوئی بھلا نہیں سکا۔

دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کے ساتھ ان کے ساتھی کھلاڑی بھی آج تک ان کی بالنگ کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر شعیب اختر کی 27 اپریل 2002 کی ایک یاد گار ویڈیو شئیر کی، جس میں شعیب اختر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے پہلے بالر بن گئے تھے۔ اور اس یادگار اور خطرناک گیند کا سامنا شین واٹسن نے کیا تھا۔

شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس شاندار ڈیلیوری کا کلپ شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کی۔


اس پوسٹ پر شین واٹسن نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی 21 ویں سالگرہ کا دن تھا، اور شعیب اختر اس دن بہت بہترین اور تیز ترین تھے۔

جب کہ شین واٹسن کے پاس اس وقت کی تیز ترین گیند کا سامنا کرنے کی ناقابل فراموش یاد تھی، ان کے ساتھی مائیکل بیون دوسرے سرے سے اس منظر کو دیکھ کر خوش دکھائی دیتے ہیں۔

اور اسی پوسٹ پر آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل بیون نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے، ساتھ ہی انہوں نے خوف کی ایموجی کا بھی استعمال کیا۔


متعلقہ خبریں