الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پشاور ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نور عالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کے بیان کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ راجہ سلطان ن لیگ کا ایجنٹ ہے، یہ اکیلے فیصلے کرتا ہے اور اس کے سارے فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں