مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے، وزیر داخلہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں بلکہ فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں جبکہ آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون آپ کے سامنے کھڑا ہو گا۔ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم سے جنگ کرنے والوں سے عوام نمٹ لیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف تیزی سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دَم لیں گے۔


متعلقہ خبریں