بزدار آج بھی وزیراعلیٰ،کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی؟پرویزالہٰی


پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ کون کہتا ہےکہ آئینی بحران ہے؟عثمان بزدارآج بھی وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی ؟

پریس کانفرنس میں پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اس دن پنجاب اسمبلی میں جو کرائسز پیدا ہوئے اس کے ذمہ دار کون تھے سب کو پتہ ہے، شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے کہنے پرحملہ ہوا، الیکشن کرانےکا حکم عدالت کا تھا،ہم سب نے مانا اور کون کہتاہےآئینی بحران ہے؟ عثمان بزدارآج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔

شریفوں کااصل چہرہ قوم کےسامنےآیا ہے، پولیس نے ہماری خواتین ارکان پرحملہ کیا، پانچ سال بعد شریفوں کو حکومت ملی ان کا اصل رنگ اب باہر آیا ہے، شہبازشریف کے کہنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی ، پنجاب اسمبلی میں سارا مسئلہ پولیس کے آنے سے خراب ہوا، پولیس نے حملہ کیا، ہماری ایک رکن آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شکر ہے! اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھایا ہے،چودھری پرویز الہی

ڈپٹی اسپیکر نے  وزیٹرز گیلری میں کر ووٹنگ کرائی جو غیر قانونی ہے، آئین میں ہے کہ جب تک نیا وزیر اعلیٰ آفس میں نہیں بیٹھتا پرانا ہی معاملات دیکھے گا، آج بھی اسمبلی کے اندر اور گیٹس پر پولیس تعینات کیے گئے ہیں ،آج بھی ڈیڑھ سو پولیس اہلکارسادہ کپڑوں میں اسمبلی کے اندر کیوں بیٹھے ہیں، شریفوں کو گلی کوچوں میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، ہم نے انہیں عزت دی، ساڑھے3 سے 4سال ان شریفوں کو اسمبلی میں بٹھایا لیکن پانچ سال کے بعد بھی یہ شریف نہیں بدلے۔

پرویز الہی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی ؟ یا کیا پولیس اہلکاروں نے اسمبلی معاملات سنبھالنے ہیں۔


متعلقہ خبریں