سابق حکومت کی اہم شخصیات کےخلاف آئین شکنی کاریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ


وفاقی حکومت نے  سابق حکومت کی اہم شخصیات کےخلاف آئین شکنی  کے الزام پر ریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ کر لیا.

وفاقی حکومت کے حکم پرسابق حکومت کی اہم شخصیات کےخلاف ریفرنس  دائر کرنے کے لیے وزارت قانون نے تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت عارف علوی،سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور گورنر پنجاب  سرفراز عمر چیمہ کےخلاف ریفرنس دائرکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ووٹنگ سے قبل رولنگ دے کر اسے مسترد کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر اسے کالعدم کر دیا تھا۔  موجودہ حکومتی اتحاد نے  ڈپٹی قاسم سوری کی رولنگ کو آئین شکنی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب  حکومتی اتحاد کا  کہنا ہے کہ  نومنتخب وزیراعلیٰ  پنجاب  حمزہ شہباز کا حلف نہ لے کرگورنر  پنجاب سرفراز عمر چیمہ  نے آئینی ذمہ داری سے انحراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ صدر مملکت نے نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کر دیاتھا۔

حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ گورنر اور صدر حلف برداری میں رکاوٹ بن کر آئین شکنی کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں