بنی گالا کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، مریم نواز

مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالا کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہیئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے، شہباز گل

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا!


متعلقہ خبریں