ہمارا ٹارگٹ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی و ترقی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اینکر پرسن کی گرفتاری سے متعلق قیاس آرائی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے اور شک کی بنیاد پر پٹیشن دائر کرنے والوں کو ثبوت دینے چاہئیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی فسطائی حکومت نہیں جس میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جائے۔ ہمارا ٹارگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی و ترقی ہے۔ جمہوری حکومت عوام کی خدمت کے لیے آئی ہے انتقام لینے کے لیے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئین شکن، میڈیا اور عوام دشمن ٹولہ فیک نیوز نیٹ ورک بن چکا ہے اور بے روزگار ٹولے کے پاس عوام کی خدمت بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین شکن سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لیے ردعمل کی سیاست پر جی رہے ہیں اور جھوٹے جھوٹ نہ بولیں تو پھر سیاسی طور پر زندہ کیسے رہیں ؟


متعلقہ خبریں