کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نا منظور قوم کی آواز ہے، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومتی ہتھکنڈوں کو ہر لحاظ سے شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بد دیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور تیار نہیں ہے۔

قوم نے ٹھپہ لگادیا، نواز شریف خاندان ریجیکٹڈ ہے، عمران خان کی کال انقلاب لا سکتی ہے: شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی قوت کے بل پر سچ کی آواز دبانے والوں کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی، کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نا منظور قوم کی آواز ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں  کہا گیا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پرعائد سنسرشپ قابل مذمت ہے اور ساتھ ہی اتفاق کیا گیا کہ حکومتی نشانہ بننے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال اور سیاسی و انتظامی موضوعات پر جاری بیانیے کا مفصل جائزہ لیا گیا اور پاکستان میں مداخلت و حکومت کی تبدیلی کی سازش عوام میں بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سابق حکومت کی اہم شخصیات کےخلاف آئین شکنی کاریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے بیانیے کی بھرپور ترویج کی خصوصی حکمت عملی کی منظوری دی گئی اور ضمانتوں پر رہا حکومتی افراد کے لیے حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔


متعلقہ خبریں