مقبوضہ کشمیر، تنازعہ فلسطین کا منصفانہ حل پائیدار امن لاسکتا ہے، وزیر اعظم

اقتدار کی حوس نے عمران خان کو ذہنی مفلوج کر دیا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور تنازعہ فلسطین کا منصفانہ حل پائیدار امن لاسکتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم القدس پر بہادر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کی الگ خود مختار ریاست کے عالمی عہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی دن کا مقصد مسلمہ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار تھا اور رمضان میں صیہونی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتی ہے۔ پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس پر صیہونی ریاستی ظلم وجبر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں، عمران خان

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور تنازعہ فلسطین کا منصفانہ حل پائیدار امن لاسکتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں