رواں سال پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ


رواں سال پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کا رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے،اس بار وائرس سے شمالی وزیرستان کی دو سالہ لڑکی متاثر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ملک کے ہر بچے کی صحت اور جان بہت قیمتی ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں موثر اقدامات کیے جاری ہیں۔

15ماہ بعد پولیو کا کیس رپورٹ،وزیر اعظم کا اظہار تشویش،فواد چودھری کی تنقید

انہوں نے کہا کہ والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔


متعلقہ خبریں