وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات



وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ولی عہد سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل تھے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف ملاقات میں شامل تھے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں