آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے جیل کے دروازے کھلیں گے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کے دروازے کھلیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اُٹھا لیا ہے اور اب آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کے دروازے کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت اور چیف جسٹس عوام کی امیدوں پر پورا اتریں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ فریقین کو سنا جا سکتا ہے لیکن آئین شکنوں کو نہیں۔


متعلقہ خبریں