پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ شروع

نجی تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ شروع ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کےاراکین کو ابتدائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان، سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صوبائی وزرا میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو بھی صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے آغاز کریں گے، وزیر داخلہ

رانامشہود، احمد خان، بلال یاسین کو بھی وزارت دینے کا امکان ہے جبکہ جہانگیر ترین گروپ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں