وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے.

متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ولی عہد سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل تھے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف ملاقات میں شامل تھے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں