حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

petrol

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتیں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار جب کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک کیلئے ہو گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں