شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر 2مئی کو ہو گی

پاکستان میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان

سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ملک بھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان المبارک تیس روزوں پر مشتمل ہوگا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز سوموار کو ہو گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، اومان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 29 رمضان اتوار کو ہے اور اسی روز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔


متعلقہ خبریں