ٹیٹو کا شوق، پورا جسم گدوا لیا


کوپن ہیگن: ڈنمارک کے شہری نے ٹیٹو کے شوق اور خوبصورت نظر آنے کے چکر میں پورا جسم گدوا لیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں ایسے کئی افراد موجود ہیں جو ٹیٹو بنوانے کے جنون کی حد تک شوقین ہیں اور ایسا ہی ایک شہری ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں بھی رہائش پذیر ہے جس نے پورے جسم میں ٹیٹو نقش نگار بنوا لیے ہیں۔

ڈنمارک کے شہری کے جسم کا 95 فیصد حصّہ ٹیٹو سے بھرچکا ہے اور اس کام کے لیے ڈنمارک کے شہری ٹرسٹیان نے 260 گھنٹے اور 40 ہزار پاؤنڈ صرف کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 15 قیراط وزنی ہیرا 9 ارب میں نیلام

مذکورہ شخص نے 2018 میں جسم پر ٹیٹو گدوانے شروع کیے تھے اور 2022 تک وہ پورے جسم کو رنگ میں بھر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں