کوئٹہ میں خاتون اور 4 بچوں کا لرزہ خیز قتل


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے 4 بچوں کو قتل کیا۔ تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید احمد کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی زیر حراست

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں