شیخ رشید کامیڈیا سینٹر پرقانون نافذ کرنےوالے ادارے کےچھاپے کا الزام


اسلام آباد  میں قانون نافذ کرنے والے ادارے  نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  کےمیڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا۔

عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےالزام عائد کیا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے  نے میڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ رات گئے اسلام آباد کے  سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لوگ آئے تھے گرفتاری کیے بغیر واپس چلےگئے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا ہے۔ وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے۔

 


متعلقہ خبریں