گرفتاریوں سے ڈر کر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شیخ رشید


سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ تحریک سے پہلےشیخ رشید اور عمران خان کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں۔ گرفتاریوں سے ڈر کر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے ان کو مدد کرنے کے لیے بتایا کہ آپ کے حالات خراب ہیں۔میں پھر انہیں بتا رہا ہوں کہ لوگ انہیں انڈے ماریں گے۔عمران خان اور فواد چودھری کا نام ایف آئی آر میں دیا ہے۔میرا نام تو انہوں نے دینا ہی دینا تھا۔یہ تحریک سے پہلےشیخ رشید اور عمران خان کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں ڈرنے والا نہیں،ہتھکڑی زیور اور جیل سسرال ہے۔ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کروں گا۔رات بھی میرے پیچھے لوگ لگائے رکھے۔

ان کا  کہنا ہے کہ  کیا  پاکستانی نہیں سمجھتے کہ یہ جو حکومت مسلط کی گئی ہے، اسے سازش یا مداخلت کہیں۔عدلیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ عدلیہ انصاف کرے۔سارا بوجھ عدلیہ پر آنے والا ہے۔ایف آئی آرز پڑھیں، ساری ایف آئی آرز رانا ثنااللہ نے خود لکھوائی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے۔یہ رانا ثنا اللہ کے ذریعے گند ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے3ہزار افراد کو ای سی ایل سے نکال دیا۔دنیا میں کوئی باپ بیٹا ایسا نہیں جن پر فرد جرم لگنی تھی وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہیں۔ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے خلاف ٹنوں منشیات کے کیسز ہیں۔میں تو پہلے کہتا تھا ن سے ش نکلے گی، اس وقت تو ش کی حکومت ہے،

ان کا کہنا ہے کہ مئی کا مہینہ خطرناک اور خوفناک ہے۔مائیں بہنیں، اس طرح نکلیں گی کہ لوگوں کا سمندر نہیں سنبھالا جائے گا۔لوگ عمران خان کی کال پر آ رہے ہیں۔مقتدر حلقے کبھی خاموش نہیں رہتے، ان کی آنکھیں اور کان کھلے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ ہمیں سامراجیوں نے نکالا اور ان کے لوکل ہینڈلر نواز شریف اور ان کی پارٹی کہ لوگ بکے۔پاکستان میں بحران نہیں ختم ہورہا۔میں نے وقت سے پہلے لکھ کر دے دیا ہے کہ یہ ذمہ دار ہیں۔


متعلقہ خبریں