پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر منگل کو منائی جائیگی


اسلام آباد: پاکستان میں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عیدالفطر بروز منگل منائی جائے گی۔

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر 2مئی کو ہو گی

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جب کہ  زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

اب گاڑی چاند پر بھی دوڑے گی

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ اتوار کو چاند نظر آنے کا امکان انتہائی معدوم ہے۔

ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

گزشتہ روز سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو منائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں