پاکستان میں پھر دو عیدیں، خیبرپختونخوامیں عید کی نماز ادا

Eid ul fitar vacations in pakistan

Eid ul fitar 2024


 پاکستان میں  عید پھر متنازع ہو گئی۔ ایک سال کے وقفے کے بعد ملک میں پھر سے دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔

خیبرپختون خوا میں عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی۔ پا کستان کے دیگر صوبوں میں آج روزہ ہے۔ سرکاری طور پر اعلان کے بعد  خیبر پختونخوا کی  بیشترمساجد میں عید کے اجتماعات  ہوئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالفطر کی نماز گورنر ہاوس کی مسجد میں ادا کی۔ صوبائی کابینہ اراکین وزراء نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

عید  کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیر اعلی نمازیوں میں گھل مل گئے، عید کی مبارکباد وصول کی۔

مرکزی عیدگاہ سمیت دیگر مدارس و مساجد میں نماز عید ادا کردی گئی،نماز عید کا بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ رستم میں  ہوا۔

نماز عید  ی ادائیگی  کے بعد صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کی 125 سے زائد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔عید سیاست کی نظر کر دی گئی ،

انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی شہادتوں کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت اتفاق و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا  تھا۔


متعلقہ خبریں