تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت توہین مذہب قانون اپوزیشن کیخلاف استعمال کررہی ہے،فواد دچودھری

سابق وفاقی وزیر  فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت توہین مذہب قانون اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے  سوشل  میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت توہین مذہب قانون اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ پہلے صرف فرقے اور انتہا پسند ذاتی انتقام کے لیے اس الزام کو استعمال کرتے تھے۔ مگر آج وفاقی وزراتوہین مذہب کے قانون کا نشانہ بناکر اسے کامیابی سمجھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ  واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں