عید کے بعدعمران خان کا پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان


سابق وزیراعظم عمران خان عید الفطر کے بعد پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

عید کے بعد  پی ٹی آئی کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید  کے مطابق چھ مئی کو عمران خان آبائی علاقے میانوالی میں جلسہ عام منعقد کریں گے جس کے لیے سبطین خان فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں۔

دس مئی کو جہلم میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں فواد چوہدری فوکل پرسن ہونگے۔ عمران خان بارہ مئی کو اٹک میں جلسہ کرینگے، جس کے لیے طارق صدیق فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں

سابق وزیراعطم عمران خان چودہ مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ عام کرینگے،جس میں عثمان ڈار فوکل پرسن ہونگے۔ عمران خان پندرہ مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کرینگےجس کے لیے لطیف نذر فوکل پرسن ہونگے۔

انیس مئی کو چکوال میں جلسہ عام ہوگا جس کے لیے راجہ یاسر ہمایوں کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے۔


متعلقہ خبریں