نیا گورنر سندھ کون؟ ایم کیو ایم پاکستان نے نام وفاقی حکومت کو بھیج دیے

نیا گورنر سندھ کون؟ ایم کیو ایم پاکستان نے نام وفاقی حکومت کو بھیج دیے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کے منصب کے لئے نام وفاقی حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔ یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتائی ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ: ظلم بند نہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہونگے، ایم کیو ایم

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کے منصب کے لیے چار نام بھیجے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کے منصب کے لئے عامر خان، نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ چاروں امیدواروں کے نام پہلے رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے، اس کے بعد انہیں وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی اور جعلی وزیراعلیٰ کی حلف برداری بھی جعلی ہے : گورنر پنجاب

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں