امریکی تجزیہ کار نے بتادیا، وزیراعظم کو آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہٹایا گیا: عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ کار کی آج ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا ہے۔

عمران خان کی کردار کشی کیلئے بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کی دفاعی تجزیہ کار کی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ روس یوکرین کی جنگ میں نیوٹرل رہنے کی کوشش کررہا تھا۔

انہوں نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ کہا گیا پاکستان کا وزیراعظم چین سے اپنے تعلقات بڑھا رہا تھا، کہا گیا پاکستان کا وزیراعظم روس سے تجارت کی بات کررہا تھا اس لیے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیں تیل اور گندم 30 فیصد کم قیمت پر دینے کو تیار تھا لیکن اب ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا، انہیں چین سے تعلقات محدود کرنا پڑیں گے اور یہ روس سے بھی تجارت نہیں کریں گے۔

فرح خان، عمران خان کی دکھتی رگ بن گئی ہیں، وہ ترجمان کا کردار ادا کررہے ہیں: فیصل کریم کنڈی

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنایا گیا ہے، اس پر نیب اور ایف آئی اے میں 40 ارب روپے کے کیسز ہیں۔

ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی، میں نے قوم کے سامنے مراسلہ رکھا، چیف جسٹس سب کو مراسلہ بھیجا، مراسلہ صدرمملکت، چیف جسٹس اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا، سب کو واضح طور پر بتایا کہ جمہوری ملک کے خلاف سازش کی گئی اور بیرونی ساز ش میں ملک کے میر صادق و میر جعفر ملوث تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان پہلے لوگوں نے اس مراسلے کو نہیں مانا، بہت سے لوگوں نے کہا جھوٹ ہے کہ پاکستان کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی، موجودہ وزیراعظم نے کہا مراسلہ جھوٹا ہے بعد میں سب مان گئے اور دوسرے نیشنل سیکیورٹی اجلاس کے بعد سب نے مان لیا کہ مراسلہ ہے۔

نواز شریف نے حکومت ختم کی، سیاست بھی ختم کریگا، فرح گوگی کا دوسرا نام عمران خان ہے: مریم نواز

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کو اس لیے لایا گیا کہ یہ پاکستان کے مفادات کے خلاف امریکہ کی باتیں مانیں گے،
امریکہ کی جنگ لڑنے کی وجہ سے ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، امریکہ کی جنگ لڑ کر پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟

انہوں نے کہا کہ سب کو خط لکھا ہوا ہے، چاہتے ہیں کہ مراسلے پر تحقیقات کی جائیں، چاہتے ہیں کہ مراسلے پر کمیشن بنایا جائے اور اس کی اوپن سماعت ہو، تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کن کن لوگوں نے ملک کے ساتھ غداری کی؟

عید کے بعدعمران خان کا پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے ہم پر کیسز بنائے اصل میں ان پر غداری کے کیسز چلنے چاہئیں، آج چاند رات کو سب کو جھنڈے لے کرپاکستان کی آزادی کے لئے نکلنا ہے، یہ قوم اللہ کے سوا کسی کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت قبول نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں