مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی نظیر نہیں ملتی، وزیر اعظم


اسلام آباد:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی سکیورٹی فورسز بے گناہ اورغیرمسلح شہریوں کو قتل کر رہی ہیں، ہم بھارتی فورسز کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 55 ویں اجلاس سے خطاب میں کیا جو منگل کے روز ہوا، انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن وہاں ہونے والے بھارتی مظالم کی نظیر نہیں ملتی۔

اجلاس میں لائن آف کنڑول پر بھارتی فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وزیراعظم نے کونسل کو باؤ فورم کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے او آئی سی کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے کونسل کو بتایا کہ او آئی سی کے اجلاس میں انہوں نے فلسطین کے ساتھ  مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا۔

 


متعلقہ خبریں