آرمی چیف نےایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عیدمنائی



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نےکوٹلی اور ڈونگی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ  عید  منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ایل او سی کا دورہ کیا ۔ کوٹلی اور ڈونگی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ  عید گزاری۔

انہوں نے فرنٹ لائن پر موجود فوجیوں کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی ۔اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔آرمی چیف نے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں