شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، رانا ثنااللہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگ معاشرے میں اشتعال انگیز ی اورخانہ جنگی کے حالات پیدا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اگر تمہیں گرفتاری کا خوف نہیں تو اپنی ضمانت قبل ازگرفتاری کیوں کرا رہے ہو؟ اپوزیشن جماعتوں نے آئینی اور قانونی طریقے سے عمران نیازی کو اقتدار سے رخصت کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس اختیار تھا، وقت پر فیصلہ کرتے اور اسمبلیاں توڑ کر نئےالیکشن کرا دیتے، آج حکومت سے اورریاستی اداروں سے الیکشن کی بھیک کیوں مانگتے ہو؟

مجھے خوف ہے کہ اسلام آباد کا لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے،شیخ رشید

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے،قومی خزانے کو لوٹنے کا حساب لیے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں