جے وردھنے کی ڈریم ٹی 20 ٹیم میں کون سے پاکستانی کرکٹرز شامل؟


سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے اپنی ڈریم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دو پاکستانی کرکٹرز کو بھی شامل کر لیا۔

سابق کپتان نے ڈریم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انتخاب کیا ہے۔

مہیلا جے وردنے نے کہا کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی بہترین رہی تھی، وہ نئی گیند کو سوئنگ کرنا بھی جانتے ہیں۔

شاہین آفریدی کا گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بہترین گیا تھا، شاہین آفریدی نئی گیند سے سوئنگ کرنا بھی جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نئی اور پرانی گیند سے وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مہیلا جے وردھنے کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کی تجویز

سابق سری لنکن کھلاڑی نے کہا کہ ڈریم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر بیٹر منتخب کروں گا، محمد رضوان نہ صرف اوپننگ بیٹر ہیں بلکہ مڈل آرڈر میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

جے وردھنے کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اسپنر کو اچھا کھیلتے ہیں اور سنگلز ڈبلز کرتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں